موسم کی تبدیلی سے پنجاب میں ڈینگی پرسراٹھانے لگا

موسم کی تبدیلی سے پنجاب میں ڈینگی سراٹھانے لگا ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے۔

ایک ہفتہ میں 81 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے  447 کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 19، لاہور سے 02، بہاولپور سے 01، چکوال سے 02  ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔ملتان، مظفرگڑھ اور منڈی بہاوالدین سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔

پودینے کا قہوہ ہاضمے کیلئے مفید قرار

ترجمان کے مطابق محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں،تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

Back to top button