بنوں سے اغوا ہونیوالے 3 سرکاری اہلکاروں کی لاشیں برآمد

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے اغوا کیے جانے والے تین سرکاری اہلکاروں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ تینوں افراد آپس میں سگے بھائی تھے۔
ایس ایچ او کینٹ کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقے سوکڑی حسن خیل میں نماز کی ادائیگی کے دوران نامعلوم افراد نے تینوں بھائیوں کو اغوا کر لیا تھا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ مسجد میں موجود تھے۔
بنوں: سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنۃ الخوارج کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہید
بنوں پولیس کے مطابق مقتولین سرکاری ملازم تھے۔ سعید اختر کمشنر آفس میں تعینات تھے جبکہ امجد خان پولیس ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ تھے اور حضرت اللہ کمشنر اسکواڈ پولیس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
بنوں: تھانے کے مرکزی گیٹ پر 2 دھماکے،2 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
