کوہاٹ: دہشت گردوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید

کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر دہشتگردوں کے فائرنگ حملے میں پولیس موبائل کے تین اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق حملے میں ڈی ایس پی واحد محمود سمیت تین اہلکار جان کی بازی ہار گئے جبکہ چار زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دہشتگرد حملے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔ موقع پر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔
