نیو اسلام آبادایئرپورٹ کے قریب تربیتی طیارہ گرگیا،پائلٹ محفوظ رہے

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

طیارے میں پائلٹ نوروز اور ٹرینی پائلٹ عائشہ سوار تھے، جو حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ یہ تربیتی طیارہ ایک نجی ایئرکلب کی ملکیت تھا اور ایئرپورٹ کے ٹاور نمبر 39 کے قریب راما گاؤں کے کھیتوں میں گرا۔

اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں پائلٹس کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے کو سیل کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Back to top button