روسی صدرکاصدرزرداری کےنام خط،سیلاب سےنقصانات پراظہار افسوس

 روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے نام خط میں پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 پیوٹن نے خیبرپختونخوا میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

اسی طرح ایران اور سعودی عرب نے بھی پاکستان میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ظاہر کیا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران متاثرہ خاندانوں کے دکھ کم کرنے کے لیے ہر قسم کی امدادی معاونت فراہم کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

ادھر سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں پاکستان کی حکومت اور عوام سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی اور زخمیوں کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ حالیہ بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملک بھر میں اب تک 344 افراد جاں بحق اور 148 زخمی ہوچکے ہیں۔

Back to top button