پیوٹن سے یو کرین جنگ کے خاتمے پر بات ہوچکی،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہاہےکہ روسی صدرپیوٹن سےیوکرین جنگ کےخاتمے پربات ہوچکی ہےان کے پاس اچھا پلان ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے مابین ٹیلیفون پربات ہوئی اوریوکرین میں جنگ کےخاتمےپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
نیویارک پوسٹ کوانٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہا کہ پیوٹن چاہتے ہیں کہ لوگوں کی اموات نہ ہوں، انہیں مرنے سےبچایا جائے۔پیوٹن کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رہےہیں اورپیوٹن کےپاس جنگ کےخاتمےکیلئےٹھوس منصوبہ ہے، تاہم انہوں نےمزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔
امریکی صدر نےکہا کہ مجھے امید ہے کہ جنگ کےخاتمے کاعمل تیز ہو جائے گا، ہر روز لوگ مررہےہیں، یوکرین میں یہ جنگ بہت خراب ہے،میں اس خوفناک چیز کو ختم کرنا چاہتا ہوں۔
جنوری کے اواخر میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ پیوٹن ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات چیت کیلئےتیار ہیں اورماسکوواشنگٹن کی جانب سے اس بات کا انتظار کر رہا ہے کہ وہ بھی تیار ہے۔
گزشتہ روز ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر اگلے ہفتے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے ملاقات کریں گے اور جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کریں گے۔