ٹرمپ کی پاکستان اور بھارت کے مابین ثالثی کی پیشکش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے اورامن کے قیام میں مدد کی پیشکش کر دی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ پاکستان اور بھارت دونوں کو اچھی طرح جانتے ہیں، دونوں سے اُن کی بنتی ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں میں معاملات سنبھل جائیں۔پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کو جواب دے دیا ہے تو اب وہ رُک سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کے قیام میں مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں کچھ مدد کر سکتا ہوں، تو میں ضرور حاضر ہوں گا۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے پر ردعمل دیتے ہوئےاسے شرمناک قرار دیا تھا۔

Back to top button