اداکار منیب بٹ کی بھارت پرکڑی تنقید

پاکستان پرمیزائل حملے کے بعد اداکار منیب بٹ نے بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کانشانہ بناڈالا۔

اداکار منیب بٹ نے بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں کیے جانے والے بزدلانہ حملوں پر سخت ردعمل دیا ہے۔

منیب بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بھارتی جارحیت پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اداکار نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، مدرسے میں معصوم بچوں اور اس پاس رہنے والے غریب لوگوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے بارے ایک بات مشہور ہے، ہم قرض اور ادھار کسی کا نہیں رکھتے، سود سمیت واپس کرتے ہیں۔

اداکار منیب بٹ نےکہا کہ میں اپنی عوام سے ایک بات کہنا چاہتا ہوں، یہ وقت سیاسی مخالفت میں ایک دوسرے سے لڑنے کا نہیں، ہم پر ایک بیرونی طاقت نے حملہ کیا ہے۔

Back to top button