فاسٹ فوڈ سےہائی بلڈپریشرکامرض بڑھنےکاخدشہ

اگر آپ کو جنک یا فاسٹ فوڈ کھانا پسند ہے اور روز انہیں جزو بدن بناتے ہیں تو صحت خراب رہنے پر حیران نہیں ہونا چاہیے۔بیماریاں مزید بڑھ سکتی ہیں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال اور ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول، جسمانی وزن میں اضافے اور توند کے درمیان تعلق موجود ہے۔ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا جیسے فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔
الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔