دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ پگھلنے لگا

انٹار کٹیکا کے سمندر میں بہنے والا دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ نمایاں حد تک سکڑ گیا ہے۔

ناسا کی جانب سے اے 23 اے نامی برفانی تودے کی نئی سیٹلائیٹ تصویریں جاری کی گئی ہے۔3 سے 6 مارچ کے دوران یہ برفانی تودہ 360 اسکوائر کلومیٹر سے زائد رقبے جتنی برف سے محروم ہوا۔اے 23 اے نامی یہ برفانی تودہ 1986 میں انٹار کٹیکا کے ساحلی علاقے سے الگ ہوکر بحیرہ ودل کی تہہ میں رک کر ایک برفانی جزیرے کی شکل اختیار کر گیا تھا۔

انٹار کٹیکا سے الگ ہونے کے بعد برسوں تک یہ تودہ ایک جگہ رکا رہا مگر 2020 میں اپنی جگہ سے آگے بڑھ کر بتدریج ساؤتھ تک پہنچ گیا۔ مگر پھر کئی مہینوں تک یہ برفانی تودہ ایک ہی جگہ پر سست روی سے گھومتا رہا اور دسمبر 2024 میں اس نے ایک بار پھر اپنا سفر شروع کیا تھا۔

Back to top button