بھارت کو”سندورآپریشن“مہنگاپڑگیا،956ارب کےطیارے تباہ

مودی سرکار کو پاکستان کیخلاف ”سندورآپریشن “مہنگاپڑگیا۔بدترین مالی نقصان کاسامنا،956ارب کی مالیت کے بھارتی طیارے تباہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ نے بھارت کے 956ملین ڈالر یعینی 267ارب روپے کے جنگی طیارے نیست ونابوت کردیئے۔ پاکستان ائیر فورس نے 3 رافیل، ایک سو30ایم کے آئی اور ایک مگ29طیارہ تباہ کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے 3 جدید رافیل طیارے تباہ ہوئے جن کی فی طیارہ قیمت 288 ملین ڈالر (تقریباً 80.6 ارب پاکستانی روپے) تھی۔

اس کے علاوہ ایک سو30ایم کے آئی طیارہ تباہ ہوا جس کی مالیت 62ملین ڈالرتھی۔جبکہ ایک مگ29طیارہ بھی تباہ ہوا جس کی مالیت 30ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔

پاکستانی فضائیہ نے بھارت کی اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کے فضائی حملے کو نہ صرف مؤثر انداز میں ناکام بنایا بلکہ دشمن کے قیمتی طیارے بھی تباہ کردیے۔

Back to top button