سونے کی فی تولہ قیمت میں 4200روپے کی کمی

3روز سے جاری اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 4200روپے کمی ہو گئی۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 200 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 52 ہزار 700 روپے ہو گئی۔24 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ 3,601 روپے تنزلی سے 3 لاکھ 2 ہزار 383 روپے ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 3,301 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 77 ہزار 194 روپے کا ہو گیا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 65 روپے کمی کے بعد3 ہزار 417 روپے میں فروخت ہوئی، جبکہ 10 گرام چاندی 56 روپے تنزلی سے 2 ہزار 929 روپے پر آ گئی۔
بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 42 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 343 ڈالر ہو گئی۔