TTP کے دہشتگرد کو مردان سے گرفتار کر لیا گیا
کالعدم دہشتگرد جماعت TTP کے دہشتگرد کو مردان سے گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی نشان دہی پر ضلع خیبر میں بھی کارروائی کی گئی، کارروائی میں گولہ بارود، خودکش جیکٹس میں استعمال بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔
سی سی پی او اشفاق انور نے بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز مل کر کارروائیاں کر رہے ہیں، صوبے کو دہشت گردوں سے صاف کیا جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے۔