لیگی ایم این اے بلال یاسین پر فائرنگ کیس میں نیا موڑ آ گیا

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزموں میں سے ایک ساجد گرما کی عابد باکسر کے ساتھ تصویر سامنے آنے کے بعد پولیس نے عابد باکسر کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب پولیس نے عابد باکسر سے بھی پوچھ گچھ کر نے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق ساجد گربا ڈیوٹی فری شاپ میں غیرملکی کرنسی ایکسچینج کرنے کا کام کرتا ہے ،اس کے بلال یاسین کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے۔
کیا فارن فنڈنگ کیس میں حکومت فارغ ہونے والی ہے؟
گرفتار ملزم افضل نے دوران تحقیقات بتایا کہ وہ شوٹرز کو نہیں جانتا، اسلحہ ساجد کے کہنے پر دیا، افضل نے تحقیقات میں بتایا کہ شوٹرز کو نہیں جانتا ہوں، دوران تفتیش افضل کے انکشاف پر دو اہم کردار ساجد گرما اور محسن سامنے آئے ہیں۔
اس سلسلے میں پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ بلال یاسین پر حملے میں ملوث دو اہم کرداروں کی شناخت کی گئی تھی۔
ایک حملہ آور نے سبز اور ایک نے سیاہ جیکٹ پہن رکھی تھی جبکہ حملہ آوروں نے منہ پر رومال لپیٹ رکھے تھے اور کچھ دور جا کر حملہ آوروں نے چہروں سے رومال ہٹائے۔
