اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگا، ایک روز میں 900 کرونا کیسز رجسٹرڈ

کرونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگا، ایک روز کے دوران 900 کے قریب کیسز سامنے آ گئے۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، کرونا سے انتقال کرنیوالے افراد کی مجموعی تعداد 28ہزار سے تجاوز کرگئی۔
ملک بھر میں کرونا کے49 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے کرونا کے مزید 898 کیسز مثبت نکلے، کرونا کیسز مثبت آنے کی شرح 1.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اب تک 2 کروڑ 36 لاکھ 8 ہزار 645 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، 49 ہزار 673 نئے ٹیسٹ کئے گئے جس کے دوران 12 لاکھ 57 ہزار 600 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
’’ویاگرا‘‘ نے کرونا کا شکار خاتون کی جان بچا لی
600 سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 950 ہوگئی، پنجاب میں 13 ہزار 76، سندھ میں 7 ہزار 675، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 935، اسلام آباد میں 967،
بلوچستان میں 365، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
این سی اوسی حکام کے مطابق صوبوں کے ساتھ مل کر ویکسینیشن کے مقررہ اہداف حاصل کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، دوسری جانب 30 سال سے زائد عمر افراد کیلئے ویکسین بوسٹر کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔
