امریکی دارلحکومت میں فائرنگ سے اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاک

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ سےاسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکاکی سیکرٹری ہوم لینڈ کرسٹی نوم نے بتایا کہ فائرنگ کاواقعہ واشنگٹن ڈی سی میں یہودی میوزیم کے قریب پیش آیا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
سیکرٹری ہوم لینڈ کے مطابق واقعے میں اسرائیلی سفارتخانےکےاسٹاف کے 2 اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جن میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہے جبکہ فائرنگ کےوقت اسرائیلی سفیراس مقام پر موجود نہیں تھے۔
غزہ،فضائی حملوں میں خواتین بچوں سمیت44فلسطینی شہید
اس کے علاوہ واشنگٹن ڈی سی میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے فائرنگ کے شبے میں ایک 30 سال شخص کو حراست میں لیا ہے جس سےتفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی سفارتخانےنےاپنے بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں کو قریب سےنشانہ بنایا گیا ہے۔
