غزہ،فضائی حملوں میں خواتین بچوں سمیت44فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی،رات گئے شروع ہونے والے فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بَصّل نے بتایا کہ رات 1 بجے سے اب تک 44 افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔غزہ شہر میں ایک اسکول پر حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جو کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کا عارضی ٹھکانہ تھا۔ مرکزی علاقے دیر البلح میں ایک گھر پر بمباری سے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نصیرات کیمپ کے قریب ایک پٹرول پمپ پر حملے میں 15 افراد شہید ہوئے جبکہ جبالیا پناہ گزین کیمپ میں ایک اور گھر پر حملے میں 9 افراد کی جان چلی گئی۔اسرائیلی فوج کی جانب سے ان حملوں پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

غزہ میں انسانی بحران مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، جہاں ہزاروں افراد بے گھر، زخمی اور خوف میں مبتلا ہیں۔

Back to top button