ٹی20سیریز،بنگلہ دیشی ٹیم نےپاکستان آنے کی تصدیق کردی

بنگلادیشی ٹیم 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آئے گی۔بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے بھی تصدیق کردی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان دبئی میں درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد بنگلادیشی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے آئے گی۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز 27، 29 اور 31 مئی کو لاہور میں کھیلے جانے کی توقع ہے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ناز ملعابدین اور صدر فاروق احمد کے درمیان طویل ملاقات کے بعد فیصلہ ہوا۔ پاکستان اور بنگادیش کے درمیان سیریز کے تینوں ٹی20 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔