امریکہ میں پہلی بارمثانے کے ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن

امریکا میں ڈاکٹروں نے دنیا میں پہلی بار انسانی مثانے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کیا ہے۔

امریکہ میں 8 گھنٹے طویل آپریشن کے دوران اعضا عطیہ کرنے والے فرد کے جسم سے ایک گردے اور مثانے کو نکال کر اس مریض کے جسم میں ٹرانسپلانٹ کیے گئے جو گردوں کے امراض اور کینسر کے باعث ان اعضا سے محروم ہوچکا تھا۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ ٹرانسپلانٹ کے فوری بعد گردے نے بڑی مقدار میں پیشاب بنانا شروع کر دیا اور اس مریض کے گردوں کے افعال میں فوری طور پر نمایاں بہتری آئی۔ ٹرانسپلانٹ کے بعد مریض کو ڈائیلاسز کی ضرورت نہیں رہی اور نئے مثانے کی بدولت مریض 7 سال قدرتی طریقے سے پیشاب کرنے کے قابل ہوگیا۔

دنیا بھر میں کروڑوں افراد مثانے کے مختلف امراض سے متاثر ہیں اور اس نئی پیشرفت سے متعدد افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آنے کا امکان ہے۔

Back to top button