اسحاق ڈار کی بیجنگ میں چینی حکام سےملاقاتیں،تعاون پرتبادلہ خیال

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بینجنگ میں چین کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اوراسٹریٹجک تعاون سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو جیانچاؤ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات، سیاسی روابط اور تزویراتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اسحاق ڈار نے دورہ چین کے دوران پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اہم قومی مفادات پر چین کی مستقل حمایت کو سراہا۔

چینی وزیر لیو جیانچاو نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی دوست اور ہر موسم کا آزمودہ شراکت دار ہے اور وہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اولین ترجیح دیتا رہے گا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین روابط کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورت حال اور باہمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاک چین دوستی، سی پیک کے دوسرے مرحلے اور ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔فریقین نے علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے لیے دو طرفہ تعاون کے تسلسل کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Back to top button