اداکارہ صبا فیصل نے معاشرے میں بڑھتی طلاق کی وجہ بتادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کاکہناہے کہ معاشرے میں طلاق کی شرح اس لیے زیادہ ہے کہ بیویاں شوہروں کے مقابلے میں آنے کی کوشش کرتی ہیں،  دونوں کا مقابلہ زندگی میں کبھی برابر ہو ہی نہیں ہوسکتا۔

صبا فیصل کانجی ٹی وی پر گفتگو میں کہنا تھا کہ مرد کو اللہ تعالیٰ نے ایک جگہ، ایک مقام اور ایک حیثیت دی ہے، کتنے ہی زمانے بدلتے جائیں،کتنی بھی جدت آتی جائے لیکن اللہ تعالیٰ کا قانون وہی رہے گا اس کو آپ ختم نہیں کرسکتے۔ دونوں کی جانب سے صبر اور برداشت کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے، اگر صبر اور برداشت نہیں ہے تو پھر زندگیاں مشکل ہوجاتی ہیں۔

Back to top button