امریکی شہرمیں بغیراجازت ہیلزپہننے پرپابندی

کیلیفورنیا کے خوبصورت ساحلی شہر میں بغیراجازت ہیلزپہننےپرپابندی،منفردقانون رائج کردیاگیا۔

منفردقانون کے مطابق اگر آپ کے جوتے کی ہیلز دو انچ سے زیادہ اونچی ہوگی اور اس کا بیس ایک مربع انچ سے کم ہوگا، تو آپ کو اسے پہننے کے لیے شہر کی طرف سے اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔یہ قانون 1963 میں نافذ کیا گیا تھا تاکہ شہر کی ناہموار اور پتھریلی گلیوں میں چلنے کے دوران ممکنہ پھسلن یا چوٹ کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔

شہر کی سڑکیں اکثر درختوں کی جڑوں کی وجہ سے اُبھری ہوئی ہیں جو اونچی ایڑی والے جوتے پہننے والوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ اس قانون کا مقصد شہر کو ممکنہ قانونی دعووں سے بچانا بھی تھا کیونکہ اگر کوئی شخص پھسل کر زخمی ہو جائے تو وہ شہر پر مقدمہ نہ کر سکے۔

Back to top button