برطانوی شہری کا رشتہ تلاش کرنے کیلئے انوکھا اقدام

برطانوی مسلم نوجوان نے رشتہ تلاش کرنے کیلئے انوکھا طریقہ اپنا لیا، محمد ملک نے رشتے کی تلاش کیلئے بل بورڈ لگا دیا جس پر اپنی تصویر بھی آویزاں کی ہے۔

محمد ملک انگلینڈ کے شہر برمنگھم کے رہائشی ہیں جو ایک انوویشن کنسلٹنٹ ہونے کے ساتھ اپنا کاروبار بھی چلاتے ہیں، مختلف مقامات پر بل بورڈز لگائے ہیں جس پر ان کی تصویر موجود ہے۔

کاربن ڈائی آکسائیڈ میں کمی کیلئے جنگلوں میں آتشزدگی مفید قرار

بل بورڈز پر ناصرف شہری نے اپنی تصویر لگوائی بلکہ اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ انہیں ارینج میریج سے بچایا جائے، محمد ملک نے معقول رشتے کی تلاش کے لیے ویب سائٹ بھی بنائی ہے جس میں ویب سائٹ کا مقصد واضح کیا گیا ہے۔

Back to top button