پٹرول مہنگا ہونے کیخلاف احتجاج، قازق صدر نے کابینہ تحلیل کردی

قازقستان کے صدر نے ملک میں پیٹرول مہنگا ہونے کیخلاف عوامی احتجاج پر کابینہ کو برطرف کرتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شدید احتجاج کیا جا رہا تھا جس کے بعد صدر نے کابینہ کو برطرف کیا اور وزیراعظم کا استعفیٰ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔

قازقستان کے صدر نے قائم مقام کابینہ کو حکم دیا کہ وہ پیٹرول، ڈیزل اور عام شہریوں کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے کردار ادا کریں۔

اسرائیل کا جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹس ہلاک

گزشتہ رات الماتے میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا، پولیس اور مظاہرین کے تصادم کے بعد صدر نے کابینہ کو برطرف کیا۔پولیس اور مظاہرین کے تصادم میں پولیس نے آنسو گیس اور اسٹن گرینیڈ کا بھی استعمال کیا۔

Back to top button