ایلون مسک ’ٹریلینئر‘ کے درجے سے محروم ہوگئے

دُنیا کے پہلے ٹریلینئر بننے والے ایلون مسک اس درجے سے محروم ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق خلائی کمپنی ’سپیس ایکس‘ اور ’ٹیسلا‘ کے حصص کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث حال ہی میں دُنیا کے پہلے ٹریلینئر بننے والے ایلون مسک صرف دو ہفتے بعد ہی اس درجے سے محروم ہو گئے۔
لیکن چند روز سے مارکیٹ میں کریکشن کے باعث منگل کو اُن کی مجموعی دولت 957 ارب ڈالرز رہ گئی۔
22 جون کو ایک ہی دن میں سپیس ایکس کے حصص کی قیمت میں 16 فیصد کمی سے ایلون مسک کی مجموعی دولت میں 240 ارب ڈالرز کی کمی آ گئی لیکن وہ اب بھی دُنیا کے سب سے امیر شخص ہیں۔
سپیس ایکس میں ایلون مسک کی 42 فیصد ملکیت انھیں کمپنی کے معاملات پر تقریباً مکمل اختیار دیتی ہے۔ اسی وجہ سے وہ اس سے حاصل ہونے والی سرمایہ کاری کو اپنی ترجیحات کے مطابق خرچ کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔
بلومبرگ کے مطابق سپیس ایکس میں شیئرز کی مالیت تجارت بند ہونے پر 767.1 ارب ڈالر تھی اور ان کے پاس سپیس ایکس کے 53.8 ارب ڈالر کے اضافی آپشنز بھی موجود ہیں۔
اس کے علاوہ ٹیسلا میں ان کے حصص کی مالیت 168 ارب ڈالر اور مزید 116.4 ارب ڈالر کے آپشنز ہیں۔
