ایرانی سکول پرحملے کااصل ذمہ دارکون تھا؟طےکرنامشکل ہے،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے شہر میناب کے گرلز سکول پر ہونے والے فضائی حملے کے اصل ذمے دار کا تعین شاید کبھی نہ ہوسکے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ایرانی سکول پرحملے کے کی مکمل حقیقت کبھی سامنے آ سکیں گی۔ اُس وقت ہر طرف میزائل چل رہے تھے جو کچھ ہوا وہ انتہائی افسوس ناک تھا، لیکن ایسے حالات میں یہ طے کرنا مشکل ہے کہ حملے کا اصل ذمے دار کون تھا۔
صدر ٹرمپ نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ حملہ لازماً امریکی میزائل سے کیا گیا تھا اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہو کہ حملہ امریکا نے کیا تھا۔
یاد رہے کہ امریکا نے 28 فروری 2026 کو ایران کے شہر میناب میں واقع شجرۂ طیبہ گرلز ایلیمنٹری اسکول پر میزائل حملہ کیا تھا۔اس حملے میں 175 سے زائد طالبات اور اساتذہ جاں بحق ہوگئے تھے اور امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے تحقیقات کا آغاز بھی کیا تھا۔
ابتدائی اندرونی تحقیقات سے یہ اشارہ ملا تھا کہ حملہ ممکنہ طور پر امریکی افواج کی جانب سے پرانی اور غیر اپڈیٹڈ ہدفی معلومات استعمال کیے جانے کے باعث ہوا۔
تاہم پینٹاگون نے تاحال اس حوالے سے کسی حتمی نتیجے کی سرکاری تصدیق نہیں کی اور تحقیقات کو مزید اعلیٰ سطح پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
