امریکا کا پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں، فیصلے قومی مفاد میں ہی ہوں گے : خواجہ آصف

 

 

 

 

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا جارہا، تاہم اگر کوئی مطالبہ سامنے آیا بھی تو پاکستان اپنی قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرے گا۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیزفائر کرایا، اسی لیے انہیں نوبیل انعام کےلیے نامزد کیا گیا۔

مرکزی رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت مذاکرات سے انکاری ہے تو ہم بھی کیوں اس پر اصرار کریں۔

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے ایران امریکا تعلقات میں بھی پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔

 

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا جارہا، اگر کوئی امریکی مطالبہ سامنے آیا بھی تو ہم اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے۔

 

Back to top button