انکم ٹیکس ریٹرن فارم سے اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا کالم ختم

 

 

 

ایف بی آر نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ٹیکس دہندگان کی سہولت کےلیے انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 سے اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا کالم ختم کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق متوقع مارکیٹ ویلیو کا کالم وزیراعظم کی ہدایت پر ختم کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق کالم ختم کرنےکی منظوری وزیراعظم کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی نے دی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے متنازع کالم پر عوامی اعتراضات کے بعد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں کمیٹی بنائی تھی۔کمیٹی میں وزیر پیٹرولیم،وزیر مملکت خزانہ، سیکرٹری خزانہ ،اٹارنی جنرل، چیئرمین ایف بی آر اور ممبر کسٹمز  ایف بی آر بھی شامل تھے۔

اعلامیے کےمطابق کمیٹی نے ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹرنز میں شامل نئے کالم کا جائزہ لینا تھا۔کمیٹی نےکالم کے اثرات کا جائزہ لیا،ضروری اصلاحی اقدامات یا بہتری کی سفارشات تیار کیں۔

یاد رہے کہ 18 اگست کو ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کےلیے آئرس فارم میں تبدیلی کی گئی تھی اور ایف بی آر نے گوشواروں میں اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار دےدیا تھا۔

آئی ایم ایف کا ٹیکس اہداف میں کمی پر اظہارِ تشویش


دوسری جانب ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان انکم ٹیکس گوشوارے جلد از جلد فائل کریں کیوں کہ آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے۔

 

 

 

Back to top button