ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیے جائیں گے : نیٹو

نیٹو کے سربراہ جنرل مارک روٹے کا کہنا ہے کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے،حالیہ امریکی کارروائی نے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو شدید نقصان پہنچایا ہے،ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مسلسل چوکنا رہنا ضروری ہے۔
اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ نیٹو جنرل مارک روٹے نے کہا کہ امریکا اور یورپ کو اپنی مشترکہ سلامتی کےلیے متحد رہنا ہوگا۔یورپ کا دفاع درحقیقت امریکا کے دفاع سے بھی وابستہ ہے۔
لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے: حزب اللہ
جنرل مارک روٹے کا کہنا تھا کہ یورپ خود پہ انحصار بڑھارہا ہے تاہم امریکا نیٹو اتحاد کا مرکزی ستون رہے گا،یورپ اور امریکا میں قریبی تعاون ناگزیر ہے۔
