لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے: حزب اللہ

حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ لبنان سے اسرائیل کے مکمل انخلا تک تنظیم ہتھیار نہیں ڈالے گی۔
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ حزب اللہ کا صبر کمزوری نہیں بلکہ ایک سوچی سمجھی حکمت عملی کا حصہ ہے، جب کہ ثابت قدمی ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دریائے لیطانی کے شمال میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک اسرائیل لبنان سے مکمل انخلا نہیں کرتا،اس وقت تک ہتھیار ڈالنے کے معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔اسرائیلی جارحیت کا مقصد حزب اللہ کا خاتمہ تھا،تاہم وہ اپنے اس مقصد میں ناکام رہا۔
نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ لبنانی حکام آدھی آبادی کو خود سے دور کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔اگر لبنانی حکومت خودمختاری کے راستے پر چلے گی تو حزب اللہ اس کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔
آبنائے ہرمز تنازع، امریکہ۔ایران مفاہمت کیلئے سب سے بڑا امتحان کیوں؟
حزب اللہ کے سربراہ نے لبنانی حکام پر زور دیا کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے مفادات کےلیے کام کرنا بند کریں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والا معاہدہ واشنگٹن اور اسرائیل کی شکست کا باقاعدہ اعلان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنی مضبوطی اور استقامت کے باعث اس مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔
