پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان صلح میں اہم کردار ادا کیا: وزیر دفاع

 

 

 

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایران کی جنگ کے دوران پاکستان نے جو کردار ادا کیا، وہ کردار قیامت تک یاد رکھا جائے گا۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس جنگ کے دوران پاکستان نے اہم سفارتی کردار ادا کیا، ایران اور اسرائیل کے درمیان صلح کی کوششوں میں حصہ لیا اور پوری امتِ مسلمہ کے سامنے سرخرو ہوا۔

وزیر دفاع نے مزید کہاکہ انہیں امید ہے کہ لبنان اسرائیلی ظلم و ستم سے نجات حاصل کرے گا، جب کہ جہاں کہیں بھی مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں آزادی اور امن نصیب فرمائے۔

 

 

Back to top button