پڑوسی ممالک کی فضائی حدود کے استعمال پر ایران کی اسرائیل کو وارننگ

 

 

 

ایرانی خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی جنگی طیارے پڑوسی ممالک کی فضائی حدود استعمال کرتےہوئے ایران کی جانب پرواز کرتے ہیں تو اسے ایران کی قومی سلامتی کےلیے براہِ راست خطرہ تصور کیاجائے گا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مرکزی ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی ممالک کی فضائی حدود کے ذریعے اسرائیلی فوجی سرگرمیاں ایک خطرناک اقدام ہیں،جنہیں ایران اپنی قومی سلامتی کے خلاف تصور کرے گا۔

بیان میں مزید کہا گیاکہ اگر امریکا اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے یا ان پر مؤثر کنٹرول قائم کرنے میں ناکام رہتا ہےتو ایران اپنی سلامتی کےخلاف کسی بھی ممکنہ خطرے کو ہرگز برداشت نہیں کرےگا۔

ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیے جائیں گے : نیٹو

ہیڈکوارٹر نے زور دیا کہ ایران اپنی قومی سلامتی کےخلاف کسی بھی اقدام کا مناسب جواب دینا اپنا جائز حق سمجھتا ہے اور ایسے خطرات پر خاموش نہیں رہے گا۔

 

Back to top button