این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری کردیا

 

 

 

 

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب، سندھ،خیبرپختونخوا، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، شیخوپورہ، قصور، میانوالی، خوشاب، جہلم، تلہ گنگ، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، نارووال، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر، حاصل پور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کوہاٹ، کرک، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، دیر، باجوڑ، مالاکنڈ، شانگلہ، بونیر، مہمند، خیبر اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح سندھ کے کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، میرپورخاص، لاڑکانہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، نواب شاہ، سانگھڑ، دادو، شکارپور، جیکب آباد، سکھر اور گھوٹکی میں بھی بارش متوقع ہے۔

الرٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے اضلاع مظفرآباد، وادی نیلم، پونچھ، حویلی، باغ، کوٹلی اور میرپور جب کہ گلگت بلتستان کے علاقوں گلگت، سکردو، ہنزہ، نگر، غانچے، دیامر، استور، شگر اور کھرمنگ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہےکہ بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے باعث سڑکوں پر پھسلن، حدنگاہ میں کمی،بجلی کے نظام میں خلل اور کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کرنے،موسمی صورت حال سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 

Back to top button