امریکی حکام کی تحویل سے رہا 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے : اسحاق ڈار

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کی تحویل سے رہا ہونے والے ایرانی ٹینکر عملے کے 22 ارکان کراچی میں ایرانی قونصل خانے کے حوالے کردیے گئے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی شہریوں کی وطن واپسی کےلیے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے،پاکستان اور ایران کے سفارتی مشنز کے تعاون سے وطن واپسی کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔
اسحاق ڈار نےکہا کہ ایرانی شہریوں کی واپسی کے عمل کے دوران امریکی اور ایرانی حکام سے رابطے میں رہے،2 ماہ میں ایرانیوں کا یہ چوتھا گروپ ہےجس کی وطن واپسی میں پاکستان نے مدد کی،پاکستان اب تک 70 سے زائد ایرانیوں کی پاکستان کے راستے وطن واپسی میں مدد کرچکا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کےلیے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے : امریکی سفیر
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان پر اعتماد کرنے پر ایرانی قیادت سے اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے کہاکہ وزارت خارجہ اور پاکستانی اداروں نے ایرانی بھائیوں کی محفوظ وطن واپسی کےلیے پیشہ ورانہ اور مؤثر کردار ادا کیا۔
