آئی سی سی سے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ

 

 

 

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سابق صدر امین الاسلام نے آئی سی سی کو خط لکھ کر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق سابق بی سی بی صدر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو ملنے والی فنڈنگ کا جائزہ لے اور اسے فوری طور پر روک دے۔

رپورٹس کےمطابق سابق صدر نے موقف اپنایا ہےکہ موجودہ حالات میں بورڈ کے مالی معاملات اور انتظامی امور پر سوالات اٹھ رہے ہیں،اس لیے آئی سی سی کو مداخلت کرنی چاہیے۔

سابق صدر امین الاسلام کا کہنا تھا کہ فنڈز کے استعمال اور بورڈ کے فیصلوں میں شفافیت کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

انہوں نے آئی سی سی سے مطالبہ کیاکہ وہ صورت حال کا جائزہ لےکر مناسب اقدامات کرے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق خط موصول ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے اور آئی سی سی نے اس حوالے سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

رپورٹس کےمطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کےبعد آئی سی سی کو اس خط سے متعلق باضابطہ جواب دے گا۔

دوسری جانب بی سی بی کے سابق صدر امین الاسلام نے اپنے حوالے سے منظر عام پر آنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاکہ آئی سی سی کو بی سی بی کے فنڈز روکنے کی درخواست کےحوالے سے خبر دیکھی ہے،یہ مکمل جھوٹ ہے،میری طرف سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔

محمد عامرنوٹنگھم شائر کا حصہ بن گئے

امین الاسلام نے کہا کہ مخصوص لوگ مجھے ڈسٹرب کرنے کےلیے کام کررہے ہیں، وہ ہمیشہ ناکام ہوئےہیں اور اس مرتبہ بھی ہوں گے،میں بنگلا دیش کو نقصان پہنچانے والی درخواست کبھی آئی سی سی کو نہیں کروں گا،آئی سی سی میری بات کیوں سنے گی،اب تو میری آئی سی سی میں پہنچ بھی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کی جانب سے سالانہ بنیادوں پر مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے،جو کرکٹ کے فروغ، کھلاڑیوں کی تربیت اور انتظامی امور پر خرچ ہوتی ہے۔

 

Back to top button