بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے، زلزلہ پیما مرکز کےمطابق کوہلو میں زلزلے کی شدت 5 جب کہ سبی میں 4.2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کےمطابق سبی میں زلزلے کی گہرائی 42 کلومیٹر جب کہ کوہلو میں 18 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
حکام کے مطابق سبی میں زلزلے کا مرکز شہر سے تقریباً 57 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، جب کہ کوہلو میں زلزلے کا مرکز شہر سے 65 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔
ابتدائی اطلاعات کےمطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔متعلقہ ادارے صورت حال کا جائزہ لےرہے ہیں۔
