ڈونلڈ ٹرمپ نے 270 کا میجک نمبر حاصل کرلیا، دوسری مرتبہ امریکی صدر منتخب

امریکی صدر کے انتخاب کےلیے تمام 50 ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدر منتخب ہو گئے، الیکٹورل ووٹوں کی تعداد مطلوبہ 270 سے تجاوز کرگئی۔کاملا ہیرس 226 الیکڑول ووٹ ملے، ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے47 ویں صدر ہوں گے، 20 جنوری 2025 کو اپنے عہدےکا حلف اٹھائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ شکست کے بعد دوبارہ صدر بننے والے دوسرے امریکی صدربن گئے، ٹرمپ کو مطلوبہ الیکٹورل ووٹ ملتے ہی حامیوں نے جشن منانا شروع کر دیا، ڈونلڈ ٹرمپ کچھ دیرویسٹ پام بیچ میں حامیوں سے خطاب کریں گے۔
امریکا میں خاتون صدر بننے کی تاریخ رقم نہ ہوسکی،ٹرمپ نے دوسری بار خاتون امیدوار کو شکست سے دوچار کیا،2016 میں ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو شکست دی تھی، 2024 میں کاملا ہیرس ٹرمپ سے شکست کھا گئیں۔
ریپبلکنز سینیٹ میں اکثریتی جماعت
ریپبلکنز جماعت سینیٹ میں اکثریتی جماعت بن گئی، ریپبلکنز نے سینیٹ کی 12 نشستیں جیت لیں،ریپبلکنزکی سینیٹ میں مجموعی سیٹیں 51 ہوگئیں، ڈیموکریٹس نے سینیٹ کی 10 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، ڈیموکریٹس کی سینیٹ میں مجموعی نشستیں 42 ہو گئیں
ریپبلکنز صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 21 ریاستوں میں فاتح سمیٹی، ٹرمپ نے فلوریڈا، الاباما،مسی سپی،اوکلا ہوما، میسوری، ساوتھ کیرولائنا، ٹینیسی ،کینٹکی اور انڈیانا، ویسٹ ورجینیا، یوٹاہ، مونٹانا،ایریزونا اور آرکنساس سے کامیاب ہوئے۔
جب کہ ڈیموکریٹک امیدوارکاملا ہیرس نےکیلی فورنیا، اوریگن، واشنگٹن، نیو ہیمپاشائر، الینوائے، میری لینڈ،نیو جرسی،کنیکٹی کٹ، میسا چوسٹس، نبراسکا، ہوائی، ورجینیا، ورمونٹ اور مینے اور کولمبیا میں کامیابی سمیٹ لی۔
سوئنگ ریاستوں کے نتائج
نارتھ کیرولائنا سے ٹرمپ کامیاب ہو گئےجہاں سے انھیں 16 الیکٹورل ووٹ ملے، ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم ریاست جارجیا میں بھی فتح حاصل کر لی، پینسلوینیا، وسکانسن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو برتری حاصل ہے، سوئنگ ریاست مشی گن میں کاملا ہیرس کو برتری حاصل ہے، ایریز ونا میں سخت مقابلہ ہے، جب کہ نیویڈامیں پولنگ جاری ہے، ساتوں ریاستوں میں مجموعی طور پر 93 الیکٹورل ووٹ ہیں۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے سامنے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کےحامیوں کی جانب سے جشن شروع ہوگیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے وائٹ ہاوس کے سامنے نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں 538 الیکٹورل ووٹ ہیں،وائٹ ہاؤس تک پہنچنے کےلیے کم ازکم 270 ووٹ درکار ہوتے ہیں، دونوں امیدواروں کے ووٹ برابر ہونےکی صورت میں فیصلہ ایوان نمائندگان میں ہوگا۔
عام انتخابات کےبعد الیکٹرز سترہ دسمبر کو صدر اور نائب صدر کو ووٹ کاسٹ کریں گے، چھ جنوری دو ہزار پچیس کو الیکٹورل ووٹوں کی گنتی ایوان نمائندگان میں ہوگی، امریکا کا نیا صدر بیس جنوری دو ہزار پچیس کو عہدے کا حلف اٹھائے گا۔
ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹی کو صدارت کےساتھ کانگریس کا چیلنج بھی درپیش ہے، سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کو صرف دو ووٹوں کی برتری ہے، ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز پارٹی کو چار نشستوں کی اکثریت حاصل ہے۔
صدارتی انتخابات کےساتھ ساتھ ایوان نمائندگان کی چار سو پینتیس نشستوں پر بھی ووٹنگ ہورہی ہے۔ سینیٹ کےچونتیس ارکان بھی اس الیکشن میں منتخب ہوں گے۔
