امریکا: ٹیکساس میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 24 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

امریکی ریاست ٹیکساس شدید بارشوں اور طوفانی موسم کی لپیٹ میں ہے، جہاں موسلا دھار بارشوں اور فلیش فلڈنگ نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا ہے۔ مختلف حادثات میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔
ریاستی حکام کے مطابق ٹیکساس کے کئی علاقوں میں چند گھنٹوں کے دوران کئی مہینوں کے برابر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ کچھ مقامات پر 6 سے 10 انچ تک بارش ہوئی، جس کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔
سب سے زیادہ متاثرہ شہر سان اینجلو (San Angelo) بتایا جا رہا ہے، جہاں سیلابی پانی گھروں، دکانوں اور اہم شاہراہوں میں داخل ہو چکا ہے۔
امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم ’ تھاڈ ‘ سعودی عرب میں مکمل طور پر فعال
ٹیکساس میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 24 افراد ہلاک، متعدد لاپتاامدادی اداروں نے فوری طور پر ریسکیو اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اس مہم میں 100 سے زائد فوجی اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں تاکہ پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا جا سکے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مزید بارشوں اور ممکنہ سیلابی ریلوں سے خبردار کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی ہے۔
