9 محرم الحرام: ملک بھر میں جلوسوں کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ

ملک بھر کی طرح کراچی اور لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس آج برآمد ہوں گے، جن کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

لاہور کا مرکزی جلوس:
لاہور میں 9 محرم کا مرکزی جلوس آج صبح 10 بجے پانڈو اسٹریٹ سے برآمد ہوگا۔ جلوس کے دوران سیکیورٹی کے لیے ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ڈولفن اسکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ (PRU) کو خصوصی سیکیورٹی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ان دستوں کو شفٹوں میں پٹرولنگ کی ذمہ داری دی گئی ہے تاکہ شہر میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے بتایا کہ عاشورہ کے موقع پر ڈولفن اور پی آر یو ٹیمیں راؤنڈ دی کلاک گشت کریں گی۔ یہ ٹیمیں امام بارگاہوں، مجالس اور دیگر حساس مقامات پر بھی تعینات ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈولفن اسکواڈ 1122، فائر بریگیڈ، ریسکیو 15 سمیت دیگر امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گی، جبکہ خواتین اور بچوں کی خصوصی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

جوڈیشل کمیشن کی کارروائی پبلک کرنے کی تجویز ایک بار پھر مسترد

 

کراچی کا مرکزی جلوس:
کراچی میں 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج دوپہر 1 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ جلوس سے قبل نشتر پارک میں مجلس عزا منعقد کی جائے گی، جس سے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے۔

مجلس کے بعد نمازِ ظہرین ادا کی جائے گی، جس کا انتظام امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔ نماز کے بعد جلوس مقررہ راستوں نمائش، صدر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، ڈینسو ہال سے گزرتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

۔

Back to top button