نشانِ حیدر کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی، مسلح افواج کا خراجِ عقیدت

نشانِ حیدر کے حامل وطن کے عظیم سپوت کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، فیلڈ مارشل، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان سمیت افواجِ پاکستان نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
شہید کے مزار پر میجر جنرل انجم ریاض نے حاضری دی اور پھول چڑھائے، جب کہ فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے بیان میں کہا کہ:

"کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے کارگل کے محاذ پر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر مادرِ وطن کا دفاع کیا اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ وہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے ہمیشہ ایک عظیم مثال اور تحریک کا سرچشمہ رہیں گے۔”

9 محرم الحرام: ملک بھر میں جلوسوں کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ

 

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کی قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہے اور وہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ:”ہم اپنے اس عظیم ہیرو کو سلام پیش کرتے ہیں اور وطن کے دفاع کے غیرمتزلزل عزم کی تجدید کرتے ہیں۔”

 

 

Back to top button