عظمیٰ بخاری نے دورہ جاپان کے وفد سے متعلق وائرل فہرست کو بےبنیاد قرار دے دیا

 

 

 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے جاپان کے سرکاری دورے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فہرست کو بےبنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جھوٹی مہم کے پیچھے وہ عناصر ہیں جو قومی مفاد اور پاک۔جاپان تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

 

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جاپان جانے والے سرکاری وفد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی لسٹ حقیقت کے منافی ہے اور اس میں شامل نام سرکاری وفد کا حصہ نہیں تھے۔ ان کےمطابق، سرکاری وفد کے علاوہ جانے والے افراد نے اپنے اخراجات خود برداشت کیے۔

عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ اس جھوٹی مہم کے پیچھے وہ عناصر ہیں جو قومی مفاد اور پاک۔جاپان تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز صوبے کی ترقی کےلیے مسلسل اقدامات جاری رکھیں گی اور ایسے پروپیگنڈے ان کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

 

Back to top button