آئینہ انکو دکھایا تو برا مان گئے، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل

آئینہ انکو دکھایا تو برا مان گئے، عظمیٰ بخاری کا شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل
سندھ میں ہونےوالے ٹریفک حادثات پر سندھ اور پنجاب حکومت آمنےسامنے آگئی۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتےہوئے کہاکہ صوبائیت کارڈ کھیلنا آپ کی پرانی عادت ہے۔آئینہ انکو دکھایا تو برا مان گئے۔
سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتےہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ سندھ میں تمام بڑے پروجیکٹ وفاق کی مدد سے چل رہےہیں،مسلسل شعلہ انگیزیاں آپ اور آپ کے لوگ دےرہے، ہمیں کبھی کبھی جواب دینا پڑجاتا ہےتو آپ خفا ہو جاتے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل انعام میمن کو مخاطب کرتےہوئے کہاکہ صوبائیت کارڈ کھیلنا آپ کی پرانی عادت ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ کہتےہیں ہم نے کبھی سیاست نہیں کی، کیا ہر معاملے میں چچا بھتیجی کا ذکر کرنا سیاست نہیں؟ہماری مجبوری ہے کھل کر آپ کو جواب بھی نہیں دے سکتے،ورنہ سندھ کے بلدیاتی الیکشن کو لےکر بہت ساری کہانیاں ہمارےپاس بھی موجود ہیں۔
لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کاکہنا تھاکہ سندھ میں جانور بندھے اسکولوں اور ٹرانسپورٹ کا رونا برسوں سے لوگ رو رہےہیں،اپنی حکومت کی 16 سال کی کارکردگی اور مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی کا جب دل چاہےمعائنہ کرلیں،جو جماعت 16 سال سے کراچی کا کچرا نہیں اٹھاسکی وہ ہمیں لیکچر نہ دے،اگر آپ کو کبھی صفائی اور خوبصورت سڑکیں دیکھنےکا شوق ہو تو لاہور لازمی چکر لگائیں۔
واضح رہےکہ حکومت سندھ کے ترجمان اور میئر سکھر ارسلان شیخ نے گزشتہ روز کہا تھاکہ سندھ میں حادثات کی بنیادی وجہ این ایچ اے کی تباہ حال سڑکیں ہیں،وفاق نے شاید سندھ کو اپنے نقشے سےالگ کیا ہواہے۔
ارسلان شیخ نے کا کہنا تھاکہ دعا ہے چچا بھتیجی کا محبت بھرا رشتہ قائم رہے لیکن وزیر اعظم سے درخواست ہےکہ مہربانی کر کے دوسرے صوبوں پر بھی نظرکرم کر دیں۔
ارسلان شیخ کی پریس کانفرنس کے جواب میں وزیرا طلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا تھاکہ پنجاب کے 90 فیصد منصوبے اپنے فنڈز سے مکمل ہو رہے ہیں،سیہون میں وزیر اعلیٰ سندھ کے علاقے میں حادثے کو وفاق پر مت ڈالیں۔
وزیرا طلاعات پنجاب نے کہا تھاکہ اللہ کرے سندھ نے جو 956 ارب کا ترقیاتی بجٹ منظور کیاتھا وہ جلد از جلد لگ جائے۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ 16سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت،مراد علی شاہ وزیر اعلیٰ ہیں،مالی سال ختم ہونےوالا ہے مراد علی شاہ اب تک اپنے علاقے کی گلیاں،سڑکیں اور ہائی وے تک نہیں بناسکے۔
سپریم کورٹ کی انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو
یاد رہے کہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے آج میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری کےگزشتہ روز کے بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔