ملک میں جو ہو رہا ہے ہمیں اس پر شدید تشویش ہے : اسد قیصر
سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں جو کچھ ہورہا ہے ہمیں اس پر شدید تشویش ہے۔
سینئر رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کےتمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیں،کون ساآئین کہتا ہےلوگوں کو ماورائے آئین اٹھائیں۔ہم ایپکس کمیٹی سےمطالبہ کرتےہیں کہ یہ معاملات پارلیمنٹ لےکر آئیں، وزیر داخلہ کہتاہے یہ ایک ایس ایچ او کی مارہے، بلوچستان کےجو نمائندےبیٹھے ہیں وہ عوام کےنمائندے نہیں ہیں۔
برے وقت میں چھوڑ کر جانے والوں کےلیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں : عمران خان
اسد قیصر کا کہنا تھاکہ افغانستان کامعاملہ بھی دوست ممالک کےساتھ مل کر حل کریں۔افغانستان کےساتھ معاملات ٹھیک کریں،پارلیمنٹ میں تمام معاملات لےکر آئیں۔