جتنےبھی راستےبند کریں ہم کھولیں گے،علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت جتنے بھی راستے بند کرے ہم کھولیں گے۔

وزیراعلی نےپشاو ٹول پلازہ پہنچنے کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے،عوام کا سمندر دیکھ لیں۔جتنا وقت لگ جائے ڈی چوک پہنچنا ہے، جتنا چاہے تشدد کرلیں عوام نکل چکے ہیں۔

علی امین گنڈا پور کا کہا تھا کہ عمران خان کی رہائی سمیت تمام مطالبات ک منظوری تک ڈی چوک پر بیٹھیں گے۔وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق کتنی ہی سڑکیں بلاک کی جائیں یا پھر کنٹینر لگائی جائیں، اسلام آباد پہنچ کراحتجاج کریں گے اور مطالبات منوائیں گے، راستے کھولنے کیلئےسرکاری نہیں بلکہ پرائیوٹ مشینری ساتھ لے کر جائیں گے۔

اُدھر وفاقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد میں کسی کو بھی احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئےگا۔

تحریک انصاف کےاحتجاج کے پیش نظرموٹر ویز، ہائی ویز اور اسلام آباد جانے والے راستوں کو سیل کردیا گیاہے جبکہ اسلام آبادکے داخلی راستوں کو بند اور مری روڈ کو کھود دیا گیا ہے۔اس کےعلاوہ لاہور سے اسلام آباداورپشاور سےدارالحکومت جانے والے موٹرویز کو بھی بند بکہ پولیس اورایف سی نفری کو کے پی اور پنجاب کے سنگم میں تعینات کردیا گیاہے۔

Back to top button