ایسا کیا ہوا کہ اے آر رحمان نے سوشل میڈیا پر دل شکستہ پیغام جاری کردیا
عالمی شہرت یافتہ بھارتی موسیقاراے آررحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے شادی کے 29 سال بعد 19 نومبرکو شوہرسے علیحدگی کا اعلان کیا جس کےبعد اب موسیقار نےخود بھی اس پرردعمل دے دیا۔
شادی کے 29 سال بعد اہلیہ کاطلاق کا اعلان کردیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سائرہ بانوکی وکیل وندنا شاہ کی جانب سے اے آر رحمان اور سائرہ کی علیحدگی کےحوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ کئی سالوں کی شادی کے بعد سائرہ نے اپنے شوہر اے آررحمان سےعلیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے،یہ فیصلہ ان کےتعلقات میں پیچیدگی کے باعث کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیاکہ ایک دوسرے کے لیے گہری محبت کے باوجودجوڑے نےمحسوس کیا کہ تلخی اور مشکلات کےباعث ان کے درمیان ایک ایسا فاصلہ پیداہو گیا ہے جسےاس وقت دونوں فریق ختم کرنے سے قاصرہیں۔
اے آررحمان کی اہلیہ کا شادی کے 29 سال بعد شوہر سے علیحدگی کا اعلان
سائرہ نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی اورجذبات کااحترام کریں۔
اے آررحمان کا ردعمل:
اےآررحمان کےایکس اکاؤنٹ سے پیغام جاری کیا گیاجس میں لکھا گیا ‘ہم نے شادی کے 30 برس تک پہنچنےکی امید کی تھی لیکن دنیا میں ہر چیز کا اختتام ہے جو کسی نےنہیں دیکھا، ٹوٹے ہوئے دلوں کے بوجھ سےخدا کا تخت بھی کانپ سکتا ہے’۔
معروف بھارتی کامیڈین کا پروڈیوسر سے شدید جھگڑا ، گریبان پکڑلیا
بھارتی گلوکار و موسیقارکی ٹوئٹ میں لکھا گیا کہ ‘اگرچہ اس مشکل وقت سے گزرنےکی کوشش کررہے ہیں، بکھرے ہوئے ٹکڑے واپس جڑ نہیں سکتے، ہم اپنے دوست احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نیک خواہشات کا اظہاراور ہم سے ہمدردی کی اور ہماری پرائیویسی کاخیال رکھا۔
واضح رہے کہ اےآر رحمان نے 12 مارچ 1995 کو سائرہ بانو سے شادی کی تھی اورجوڑے کےتین بچے ہیں۔
اے آررحمان اور سائرہ کی ارینج میرج ہوئی تھی، موسیقار نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ نےسائرہ سے شادی کرائی تھی۔