ایپکس کمیٹی اجلاس : کسی کی سیاسی بات کا کوئی سیاسی جواب نہیں دیا گیا ، احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نےکہا ہےکہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی اجلاس میں کسی کو کسی سیاسی بات کا کوئی سیاسی جواب نہیں ملا۔
احسن اقبال کاکہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی اجلاس کا دو ٹوک پیغام تھاکہ سیاسی اور معاشی بحالی کے حوالے سےکسی کو کھیلنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ فورم پر ایسی گفتگو نہیں ہوئی کہ کوئی ایک صوبہ دوسرے صوبےپر کوئی باغیانہ کارروائی کرے۔
احسن اقبال نےامید ظاہر کی کہ شاید پی ٹی آئی کےسمجھدار لوگ بانی پی ٹی آئی کو قائل کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔
اس سےقبل وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایپکس کمیٹی میں 99 فیصد صوبےمیں دہشت گردی کے حوالے سے بات کی،انہوں نے تبرکاً ایپکس کمیٹی میں بانی تحریک انصاف کی قید اور ان کی بے گناہی اور جلسےکی اجازت پر ہلکی پھلکی بات کی۔
علی امین گنڈاپور نے ایپکس کمیٹی میں کیا باتیں کیں خواجہ آصف نے بتادیا
ان کاکہناتھا کہ بانی تحریک انصاف کو اسٹیبلشمنٹ سےبات چیت کےلیے 9 مئی کا پل عبور کرنا ہو گا،اگر بانی تحریک انصاف یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے 9 مئی کو کچھ نہیں کیاتو پھر حالات نہیں سدھر سکیں گے۔