فخرزمان کا معاملہ کیا ہے؟ فخرزمان واریئرقرار

وائٹ بال فارمیٹ میں قومی ٹیم کےعبوری ہیڈکوچ عاقب جاوید نےفخرزمان کوواریئرقراردیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےعاقب جاوید نے کہا کہ فخر زمان کےجیسے ہی فٹنس مسائل حل ہوتےہیں،انہیں منتخب کر لیں گے،اس میں کوئی شک نہیں کہ فخرزمان میچ واریئر ہیں۔

انہوں نےکہا کہ کوچنگ میرے لیے نئی نہیں، 22 سال سے اس سےمنسلک ہوں اور ڈبل رول کی وجہ سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، سلیکشن کمیٹی میں پہلےذمہ داری ملی،سلیکشن سے متعلق مثبت نتائج سامنےآئےہیں۔

فخرزمان کا معاملہ کیا ہے؟
فخرزمان کو نہ سینٹرل کنٹریکٹ ملا اورنہ ہی وائٹ بال ٹیم میں جگہ مل سکی جب کہ سوشل میڈیا پوسٹ سےقبل فخر کا نام کپتان کی دوڑ میں بھی لیا جارہا تھا۔

فخر زمان نے انگلینڈ کےخلاف سیریز کے 2 میچز میں بابراعظم کو آرام دیےجانےپر پی سی بی کے فیصلےپرسوال اٹھایا تھا۔

 

عاقب جاوید نے بابر اعظم پرتنقید کومسترد کردیا

انہوں نےسوشل میڈیا پرجاری بیان میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی مثال دی تھی کہ جب وہ آؤٹ آف فارم تھےتو انہیں آرام نہیں دیا گیا تھا تو بابر کو کیوں دیا گیا جس کےبعد فخر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

بعدازاں فخرزمان نے شوکاز نوٹس کا جواب دیتےہوئےکہا کہ بابراعظم دنیا کےبہترین بیٹرز میں سےایک ہیں، وہ اچھے دوست بھی ہیں اس لیےاظہار خیال کیا تھا۔

شوکازنوٹس کےجواب میں فخر زمان نےکہا کہ پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کا خیال اعظم کو موقع ملناچاہیےتھا۔

بعدازاں خبریں سامنےآئیں کہ انہیں دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ حصہ نہیں بنایا گیا ہے کیونکہ وہ انجری کا شکار ہیں۔

Back to top button