پختونخوا کے نئے نامزد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟

خیبرپختونخوا کے متوقع وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔وہ 2024 کے عام انتخابات میں پہلی بار ضلع خیبرسے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔
سہیل آفریدی کافی عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدر رہے۔سہیل آفریدی موجودہ حکومت میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کیمونی کیشن اینڈ ورکس رہے۔
صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو وزیر برائے ہائر ایجوکیشن بنایا گیا۔سہیل آفریدی پی ٹی آئی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔
واضح رہے کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے علی امین گنڈا پور کو خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سہیل آفریدی کو صوبے کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔
بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان نے بھی علی امین گنڈاپور کو ہٹائے جانے کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے عمران خان کےحکم پرمستعفی ہونےکااعلان کردیا۔علی امین گنڈاپور کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کےحکم پرعہدے سے مستعفی ہورہا ہوں۔سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہےگی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کاعہدہ عمران خان کی امانت تھا ان کی امانت واپس کررہا ہوں۔
