وزیرداخلہ سے ملاقات کیوں کی؟عمران خان علی امین گنڈاپورپربرہم

سابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے علی امین گنڈاپور کی ملاقاتوں پر ایک بارپھر برہمی کااظہار کیاہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں سلمان اکرم راجہ، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اورکنول شوذب نے ملاقات کی۔
عمران خان سے ملاقات کے دوران علی امین گنڈاپور کی وزیرداخلہ محسن نقوی کے ساتھ ملاقاتوں کا ذکر بھی آگیاجس پر عمران خان نے علی امین گنڈاپور پرناراضگی کااظہار کیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کو نیا آئی جی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی علی امین گنڈاپور اور ہمارے ساتھیوں سے کیسے ملاقات کرسکتے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے ذریعے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنیداکبر کو پیغام بھی بھجوادیا۔
یاد رہےکہ چند روز قبل عمران خان نے علی امین گنڈا پور سے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صدارت واپس لیکر رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پارٹی کا صوبائی صدر مقرر کر دیا تھا۔
