امریکی صدر کاعالمی فوجداری عدالت پرپابندیاں لگانےکا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانےکا فیصلہ کرلیا۔

وائٹ ہاؤس نےکہا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج عالمی فوجداری عدالت پر پابندیوں کےایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کررہےہیں۔امریکی صدرامریکا اوراسرائیل سمیت دیگراتحادیوں کےخلاف اقدامات کرنےپرآئی سی سی پرپابندیاں لگارہے ہیں۔

امریکی صدر کےفیصلے سےامریکی شہریوں اور اس کےاتحادیوں  کےخلاف  آئی سی سی کی تحقیقات میں شامل عملےاورانکےاہلخانہ پرمالیاتی اور ویزہ پابندیاں عائد ہوں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال آئی سی سی نےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہواور دیگر کے گرفتاری وارنٹ جاری کیےتھے۔

عالمی فوجداری عدالت نےجنگی جرائم کےارتکاب کےالزام میں سابق اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ کےبھی وارنٹ گرفتاری جاری کیےتھے۔

عالمی عدالت کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ کے جنگی جرائم کرنے پر یقین کرنے کےلیےمناسب بنیادیں موجود ہیں، نیتن یاہو اور گیلنٹ نے شہری آبادی پرحملوں میں احتیاط نہیں کی،بھوک کوجنگی ہتھیاربنایا،جنگی جرائم میں قتل،ایذا رسانی اور دیگرغیرانسانی سلوک شامل ہیں،یہ وارنٹ گرفتاری غزہ کےمتاثرین اور ان کے اہلخانہ کےمفاد میں ہیں۔

Back to top button